4 مئی 2014 - 10:35
امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ کئی ہلاک و زخمی

امریکی ریاست آرکنساس میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے کنساس کے علاقے جونسبورو JONESBORO کے ایک مکان میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس میں تیرہ سالہ لڑکی اور ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔  یہ ایسے میں ہے کہ اس مسلح شخص نے باہر نکل کر ایک اور شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب پولیس کو ایک کار میں مشتبہ مسلح شخص کی لاش ملی ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس مسلح شخص نے خود کشی ہے یا کوئی اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں وہ ہلاک ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کے بارے میں تفتیش شروع کردی۔

.......

/169